بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

14 افراد کے قتل کا مقدمہ، نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو پھانسی ہو گی، اب تک کی سب سے بڑی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کا پہاڑ کھڑا کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،چالیس سال سے کرپشن کی بس پر بیٹھ کر ملک دشمنوں کے پشت پناہی پر لوٹ مار کا بازا ر گرم کرنے والے قانون سے نہیں بچ سکتے ، علی بابا جاگ گیا ہے چالیس چوروں کا دھڑن تختہ ہو گا یہ بات انہوں نے ای لائبریری راولپنڈی میں قومی کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ آل شریف نے اپنے دور اقتدار میں 38 ارب ڈالر کی برآمدت کو 20 ارب تک پہنچا دیا، سٹیل ملز ، ریلوے، پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کا بھٹہ بٹھا دیا۔ اورنیب کا چیئرمین اپنے دوراقتدار میں اتفاق رائے سے لگانے والے آج نیب کے خلاف بول رہے ہیں ہم نے تو ایک چپڑاسی تک نہیں بھرتی کیا ہمارا ان فیصلوں میں کیا عمل دخل ہوسکتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاون پر جے آئی ٹی بن چکی ہے،دن دیہاڑے 14 افراد کے قتل کا حساب ہو گا اور وہ عناصر سزاؤں سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے جنہوں نے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر ملکی استحکام ،ترقی اور سلامتی کو داؤ پر لگایا، اب نواز شریف،شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو پھانسی ہوگی،سب سے بڑا جرم 14 افراد کو مارنا ہے جن کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے یہ نہیں جانتے کہ معیشت کو تباہ حال کس نے کیا اور قومی وسائل کو داؤ پر لگا کر ذاتی اثاثے کس نے بنائے۔ ایل این جی پر اربوں کمانے والے اب اپنا حساب دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ ترکی مخالفین کے سینے پر مونگ دل رہا ہے،نواز شریف کے اپنے اہل خانہ اور ذاتی انوسٹرز کے ہمراہ 85 روزہ غیرملکی دورے اپنے کاروبارکو ترقی دینے کے لئے تھے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے غیر ملکی دورے قومی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آل شریف اور آل زرداری نے کک بیکس ، منی لانڈرنگ ، کرپشن سمیت لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں

اور اپنی شوگر ملوں، کارخانوں اور سٹیل فیکٹریوں کے لئے بیرون ممالک کے دورے کرکے اربوں کھربوں ہڑپ کئے لیکن قانون کاشکنجہ کسے جانے پراب ان کی چیخیں نکل رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تمام کرپٹ عناصر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کتب بینی سے دماغ کھلتا ہے اور نہاری پائے کھانے سے چربی چڑھتی ہے، ہمارے سابق حکمرانوں نے صرف کھابے کھائے ہیں اور ملک و قوم کا کچھ نہیں سوچا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈ ی میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے مقامی انتظامیہ اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں اور امن و امان قائم رکھنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے قومی کتاب میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتب بینی کا شوق کم ہو رہا ہے جس کے فروغ کے لئے اس نوعیت کی تقریبات اور سرگرمیاں نہایت اہم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کتاب پڑھنے سے ہی ذہن کھلتا ہے اور مثبت سو چ و خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ اس لئے کتاب کے بارے میں علم اور آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں ای لائبریری کا پروگرام خوش آئند ہے جس سے لوگوں کو کتب بینی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے اور انہیں ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کتاب میلے کے انعقاد میں معاونت اور اہتمام پر تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کو سراہا اور چیف لائبریرین شیر افضل ملک کو مبارک باد دیاس موقع پر چیف لائبریئرین ای لائبریری رحیم یار خان محمد صادق اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد ساجد مرزا اور شیر افضل ملک نے بھی خطاب کیا اور کتاب میلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے پبلشر ، رائٹر اور اہل علم ودانش و طلباو طالبات کتاب میلے میں شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…