بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھرے گی‘ آصف زرداری بلاول کو پھنسوادیں گے‘ شاہد خاقان ایل این جی کا چور ہے اس کو جیل جانا ہے‘شیخ رشید احمد نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو پھنسوادیں گے جبکہ 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھرے گی‘ میں ہمیشہ نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی دشمنی کرتا ہوں، شاہد خاقان ایل این جی کا چور ہے اس کو جیل جانا ہے، ایک بدبو دار میرے خلاف بول رہا ہے کیوں کہ میں شہباز شریف کیخلاف عدالت جارہا ہوں ‘

میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ غیر ضروری نام ای سی ایل سے نکال دینے چاہئیں اگر کسی کا دبئی اور لندن میں کام پھنسا ہو لیکن وہ گارنٹی دے کہ بھاگے گا نہیں واپس آئے گا تو تیس دن کی اجازت مل سکتی ہے او رمیرے ساتھ بات کرے میں اس کیلئے کوشش کروں ‘ رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے جن میں دو وی وی آئی پی ٹرینیں بھی شامل ہیں، ریلوے کا ایف ایم ریڈیو بھی شروع کررہے ہیں، انجنوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے، اس ماہ وزیراعظم کے پاس وقت ہوا تو ٹرینوں میں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کردیا جائیگا، ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کررہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کسی بد بودار ، مالشیے اور چاپلوس کو ٹارگٹ نہیں کیا ، میرا اصول ہے کہ میں سیاست میں دوستی بھی نمبرون سے اور دشمنی بھی نمبر ون سے کرتا ہوں ،رانا ثنا اللہ اس لئے بول رہاہے کیونکہ میں شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جارہاہوں۔ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کا چور ہے اور جیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر سپریم کورٹ میں جارہا ہوں ۔ بر صغیر پاک و ہند کا سب سے بڑا چور ، ڈاکو اور لٹیرا ،جس نے خزانے کو لوٹا اپنے ،بیٹے ،داماد اور اسحاق ڈار کو باہر بھگایااس کا نام شہبازشریف ہے، میں کہہ چکاہوں کہ دودھ کی رکھوالی پربلا بٹھا دیا گیا ہے ،چوروں کو چوکیدار نہیں بنایا جا سکتا ۔ اسمبلیوں میں چوروں او رلٹیروں کے پروڈکشن آڈر ہو رہے ہیں کیا اسی طرح چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے دو روز کے لاہو رآؤں گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور نا لہ لئی کے معاملے میں ملاقات کروں گا ۔ فوڈاتھارٹی والوں نے اپنی عدالتیں لگائی ہوئی ہیں اورلوگوں کو پچاس ،پچاس ہزار روپے جرمانے اور کاروبار بھی بند کر رہے ہیں ، کیا یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ۔ میں واضح کہتا ہوں جس نے ملاوٹ کی اسے تخت پر لٹکا دیں اورجو ملاوٹ کر رہا ہے اسے زمین بوس کریں

لیکن اتنے بڑے جرمانے تونہ کریں آپ دو، دو ہفتے کے لئے دکانیں بند کر ادیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چین جا کر پتہ چلا ہے کہ شریف برادران کتنے بڑے ڈاکو ہیں ، آصف زرداری کا لیول دیکھیں اس نے چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ کے لئے گول گپے ، فالودے والے ،ویلڈنگ کا ٹچ لگانے والے کے اکاؤنٹس بنائے ۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ یہ سیاسی طور پر بلاول کو مروائے گا اور میں انشا اللہ بلاول سے ملاقات کروں گا ۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کے الزامات پر کہا کہ کشمیر میرے لئے زندگی اور موت ہے اور سری نگر کشمیر میں جتنی میری عزت ہے وہ دنیا کے کسی سیاستدان کی نہیں ،میری پاکستان سے زیادہ کشمیر میں سیاسی پوزیشن مضبو ط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کا وزیر ہوں لیکن اگر سعد رفیق کے خلاف کسی ادارے میں جاؤں گا تو اسے بغض قرار دیا جائے گا ، جمعہ سے اتوار توہو سکتی ہے لیکن تیس مارچ سے پہلے جھاڑو ضرور پھرے گا۔

انہوں نے نریندر مودی کے حوالے سے کہا کہ پانچ ریاستوں میں گاؤ ماتا ہار گئی ،نوازشریف کے خط پڑھنے سے ہٹ کر ٹرمپ نے پاکستانی حکومت سے نئے تعلقات کی بات کی ہے اس سے بھارت کا ٹیبل ٹرن کیاہے،امریکہ میں بھی آٹھ حکومتیں ہیں اور ان حکومتوں میں عمران خان نے اپنی ذہنی پختگی سے نیا مقام بنا ہے ،مودی کچھ بھی کر سکتا ہے اس لئے تیار رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے جارہاہے ، ہمارے ریجنل فورسز ایران ، چین ،افغانستان اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،

میں نے ترکی اور روس کے ریلوے کے منسٹرز کو دعوے دی ہے کیونکہ ریلوے میں سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں،ضروری نہیں کہ ہم کروڑ وں کے انجن خریدیں اور بھی شعبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شہبازشریف کی وجہ سے نہیں وہ میری وجہ سے پریشان ہیں ، میں اللہ کا پسندیدہ انسان ہوں ،جس نے گاجریں کھائی ہیں اس کو پھکی ضرور ملی گی اورآج بھی ملے گی او رکل بھی ملے گی جو پیپلزپارٹی کے ساتھ ہورہاہے ۔ انہوں نے ای سی ایل پر نام ڈالنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد سے پچیس سے تیس لوگ بھاگ گئے ہیں ،

شہباز شریف کا بیٹا اور داماد بھاگ گیا، اسحاق ڈاربھاگ گئے ،،حمزہ شہباز بھی بھاگ رہاتھا لیکن انہیں پکڑ لیا گیا ۔میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ غیر ضروری نام ای سی ایل سے نکال دینے چاہئیں۔اگر کسی کا دبئی اور لندن میں کام پھنسا ہو لیکن وہ گارنٹی دے کہ بھاگے گا نہیں واپس آئے گا تو تیس دن کی اجازت مل سکتی ہے او رمیرے ساتھ بات کرے میں اس کیلئے کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتا ہے جیل میرا سسرال ہے کاش قوم یہ سیکھے کہ کرپشن کاآخری انجام بیماریاں اورقحط زدہ ہوجاناہے۔بے نظیر بھٹو کی موت سے پوری قوم کو نقصان ہوا

لیکن آصف زرداری کو فائدہ ہوا ، پارٹی اور دولت پر بھی قبضہ کر لیا گیا،دنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ اتنی ہائی پروفائل لیڈر کی وصیت نوکرانی کے پرس سے ملے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری دیسی آدمی ہے جبکہ شریف برادران چالو ہیں ان کا تجربہ اس سے زیادہ ہے ۔ رائل پام کا قبضہ مل گیا ہے اورقبضہ گروپ کو نکال کر سپریم کورٹ خود آ چکی ہے،2004ء سے ریلو ے کو ایک روپیہ نہیں ملا،ہم نے رائل پام سے تین ارب روپے لینے ہیں ،اس کے لئے عدالت جائیں گے کہ ان کے اکاؤنٹس سے وصول کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی خبر ہے کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اور اس حوالے سے سمری کی زبانی منظوری لے لی گئی ہے ۔ معاشی طور پر بہت برے حالات ہیں لیکن کرپشن کو ختم کرنا ہے تو یہ اقدام اٹھانا پڑے گا کیونکہ ہم نے ریلوے سے بغیر ٹکٹ سفر کو ختم کرنا ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہم نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے چھ کروڑ اور اس ہفتے تین کروڑ روپے وصول کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی انجنوں میں ٹریکر لگانے کا کام شروع کر دیں گے اور جب بھی وزیر اعظم عمران خان کے پاس وقت ہوگا ہم اس کا افتتاح کرائیں گے۔ ہم نے قوم سے نئے سال میں بیس ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا ہے جس میں دو وی آئی پی اور تین اکانومی کلاس ٹرینیں ہوں گی ، ہم نے کوئی خریداری نہیں کی بلکہ پرانی ٹرینوں کو ٹھیک کر کے بحال کر رہے ہیں ۔

اسی طرح فریٹ میں 15ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے لیکن ہم تعداد بیس کرنے کی کوسش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ریلوے کی زمین ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے فروخت نہیں کی جا سکے گی ، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اب لیز لا محدود کی بجائے صرف پانچ سال کے لئے ہو گی ۔ عدالت میں کیس ہونے کیو جہ سے بہت سا کام رکا ہوا تھا لیکن اب فیصلہ ہونے کے بعد ہدایت کی ہے کہ لیز کے حوالے سے ٹینڈر کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت میں تاخیر کے سد باب کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ایف ایم ریڈیو پاکستان ریلوے کا اجراء کرنے جارہا ہے جس پر انٹرٹینمنٹ اور ریلوے سے متعلق خبریں ہوں گی ، ہمارے سالانہ پچاس کروڑ کلائنٹ ہیں جس سے ہمیں آمدن ہونے کی توقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…