اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی عہدہ، کامیاب سیاستدان، پرتعیش زندگی مگر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے پاس ایسی کونسی چیز نہیں جس کا انہیں افسوس ہے، انٹرویو میں پہلی مرتبہ اپنا دل کھول کر رکھ دیا ، زندگی کا سب سے بڑے پچھتاوا بالآخر بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمر حیات کے صاحبزادے ہیں ۔ وہ آج پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ ہیں ،
عملی زندگی میں ایک نہایت کامیاب انسان اور جب سیاست میں قدم رکھا تو نہایت مدبر اور سنجیدہ سیاستدانوں میں جلد ہی اپنی شناخت بنا لی، ایک نہایت آرام دہ زندگی بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں دی تاہم زندگی میں ایک چیز کی کمی اور پچھتاوا ایسا ہے جس کا انہوں نے پہلی بار ذکر کیا ہے۔ پاکستان کے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ”مجھے زندگی میں صرف ایک ہی افسوس ہے کہ میری کوئی بیٹی نہیں ہے اس کے علاوہ کوئی بھی پچھتاوا نہیں ہے ۔“انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں ناکامی سے گھبراتا نہیں ہوں ، میرا نتائج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ، میں درست ترجیحات اختیار کرتا ہوں ، سخت محنت کرتا ہوں اور دیانت داری سے فیصلے کرتاہوں اور اس کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھ میں اعتماد بڑے رسک لینے ، سخت محنت کرنے اور بلاآخر حاصل ہونے والی کامیابی سے بڑھتا ہے ۔ اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں ناکامی سے گھبراتا نہیں ہوں ، میرا نتائج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ، میں درست ترجیحات اختیار کرتا ہوں ، سخت محنت کرتا ہوں اور دیانت داری سے فیصلے کرتاہوں اور اس کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھ میں اعتماد بڑے رسک لینے ، سخت محنت کرنے اور بلاآخر حاصل ہونے والی کامیابی سے بڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو بھیک مانگنے کے ایک چکر سے نکال کر مستحکم ترقی کے راستے پر لانا چاہتا ہوں ۔