جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی گرفتاری بھی قوم کو مہنگی پڑ گئی روزانہ قومی خزانے سے کتنا خرچ ہو رہا ہے؟ حیران کن انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی گرفتاری بھی قوم کو مہنگی پڑ گئی، گرفتار اپوزیشن لیڈر پر روزانہ کتنا خرچ ہو رہا ہے،جان کر دنگ رہ جائینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیانہ اقبال سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گرفتار ہونے کے باوجود سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں ،انکی نقل و حمل اور دیگر انتظامات پر لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں

ایک اندازے کے مطابق نیب کی زیر حراست گزارے گئے ساٹھ روز کے دوران شہباز شریف کی آمد و رفت اور دیگر انتظامات پر یومیہ 50 سے 60 ہزار روپے خرچ کئے گئے۔ شہباز شریف کو نیب کی ٹیم نے دو بار بذریعہ جہاز اسلام آباد منتقل کیا جس میں اسلام آباد آنے اور جانے کے لئے 12 ٹکٹیں خریدی گئیں۔اخباری ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نیب کی ٹیم کے ہوائی سفر کی ٹکٹوں کے پیسے نیب نے ادا کئے ،شہباز شریف کو ایک بار بذریعہ موٹروے گاڑیوں کے قافلے میں قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسلام آباد منتقل کیا گیا جس پر تقریبا ًایک لاکھ روپے کا خرچ پنجاب حکومت نے کیا، شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے دوران گاڑیوں اور نفری کی تعیناتی کے انتظامات پر بھی لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔جوڈیشل ریمانڈ کے بعد بھی شہباز شریف کو اسلام آباد منتقل کرنے اور دیگر معاملات سمیت آمد و رفت پر تاحال روزانہ حکومتی خزانے سے بڑی رقم خرچ ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کمر درد کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہباز شریف نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر گزشتہ روز جمعرات کو اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے شہباز شریف کو مکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ

اور فزیوتھراپی بھی کی تھی۔ ذرائع نےبتایا کہ شہباز شریف نے جمعرات کو قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم شہباز شریف نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز پہلے ہی شہباز شریف کو نقل و حرکت محدود کرنے کے علاوہ چہل قدمی اور ورزش کی ہدایت کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پمز میں کئے گئے ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…