اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے معاشی ترجمان رہنے والے فرخ سلیم ایک بار پھر میدان میں آگئے،ایساحیران کن انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کوبھی یقین نہیں آئے گا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد ماہر معیشت اور حکومت کے معاشی امور پر ترجمان فرخ سلیم بھی میدان میں آگئے، حیران کن انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ماہر معیشت اور حکومت کے معاشی امور پر ترجمان فرخ سلیم نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حکومت کی معاشی حکمت عملی کی ناکامی کا

اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کی پالیسی ناکام رہی اور حکومت کی معاشی حکمت عملی کام نہیں کر رہی۔جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ فرخ سلیم کبھی بھی حکومت کے ترجمان نہیں رہے، انہیں نامزد ضرور کیا گیا تھا تاہم ان کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔ فواد چوہدری کے اس بیان پر فرخ سلیم ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 3 ماہ میں کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اب حکومت کے ترجمان نہیں رہے، فواد چوہدری کے اس بیان پر فرخ سلیم ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 3 ماہ میں کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اب حکومت کے ترجمان نہیں رہے،جبکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں 24 دسمبر تک باقاعدگی سے شرکت بھی کی تھی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق فرخ سلیم نےواضح کیا ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں 24 دسمبر تک وہ باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے ہیں اوراس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ انہیں تعینات ہی نہیں کیا گیا تھا۔یہاں یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ اگر فرخ سلیم کوحکومتی ترجمان نہیں بنایا گیا تھا تو اجلاسوں میں انہیں کس حیثیت سے بلایا جاتا رہا؟ اور یہ بھی کہ حکومت کو آئینہ دکھانے پر ہی فرخ سلیم سےمتعلق وزارت اطلاعات کووضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…