بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کا عمل ہمارے دور میں شروع ہوا، خواجہ سعد رفیق نے تصدیق کردی،ڈیسکون کو ٹھیکے اوررزاق دا ؤد کے بارے میں حیرت انگیز موقف اختیارکرلیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی) سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جس کا جو کام ہے وہ نہیں کرتا بلکہ ہر کوئی مقناطیس لگا کر طاقت کھینچنا چاہتا ہے، جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کا عمل ہمارے دور میں شروع ہوا، اگر ڈیسکون کو ٹھیکہ ملا ہے تو رزاق دا ؤد کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی اور اب ڈیسکون پیچھے ہٹے یا رزاق دا ؤد ود ڈرا کریں جب کہ پاکستان میں ڈیمز کی اشد ضرورت ہے(ن)لیگ اس کی مخالفت نہیں کر رہی،

سعد رفیق نے کہا کہ احتساب کے قانون میں ترمیم ناگزیز ہے، 90 دن کا ریمانڈ ختم کیا جائے، 3 ماہ میں نیب ریفرنس دائر کرکے مزید ضمنی ریفرنس دائر کر دیتا ہے یہ ختم ہونا چاہیے، ہم نے تو بھگت لیا اگر تحریک انصاف نے ترمیم نہ کی تو بھگتے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے،اب شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت آئی ہے، یہ کون محب وطن پاکستانی ہیں جو گمنام درخواستیں دیتے ہیں، ایسے لوگوں کا پتہ لگنا چاہیے جب کہ میں تو جہانگیر ترین کو نا اہل کیے جانے پر خوش نہیں تھا،سابق وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ رکنا چاہیے ورنہ سب سیاست دان جیل میں ہوں گے، اگر سیاست دانوں نے دست و گریبان ہونے کا سلسلہ بند نہ کیا تو پھر کچھ نہیں بچنا، اداروں سے بات کرنا پڑے گی، قومی ایجنڈا بنانا پڑے گا، پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا ہے ان کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، جس کا جو کام ہے وہ کرتا نہیں، ہر کوئی مقناطیس لگا کر طاقت کھینچنا چاہتا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت کے پانچ سال پورے کرنے سے زیادہ اہم قومی سلامتی ہے، جمہوریت کو پروان چڑھایا جائے گھیرا نہ ڈالا جائے، سیاست سے جبر ختم کیا جائے، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو قوانین چل رہے ہیں، تحریک انصاف کے وزرا پر بھی الزامات ہیں کس نے استعفی دیا اور مراد علی شاہ منتخب وزیر اعلی ہیں، ان سے کیسے استعفی مانگا جا سکتا ہے جب کہ ہم بھائیوں پر بھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید کے ریلوے کے حوالے سے مجھ پر الزامات بے بنیاد ہیں، 22 کروڑ روپے میں کون سا انجن ملتا ہے جو شیخ رشید کہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…