جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہ دیدیا،سیاسی ماحول پھر گرم، کاؤنٹ ڈاؤن شروع

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمہوریت میں عدم اعتماد کی تحریک لانا کوئی غلط چیز نہیں ہے۔ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے ہی سیکھا جاتا ہے، ہم تو اپنی غلطیاں مانتے ہیں، تحریک انصاف تو مانتی بھی نہیں ہے۔احتساب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شفاف طریقے سے ہونا چاہیئے، ہمیں اس سے مسئلہ نہیں ہے، اس کے طریقہ کار سے ہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ

ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر بہت بڑی باتیں کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ جس نے جتنا کھایا ہے اسے اتنا ہی حساب دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کی طرف سے چند ایسی باتیں ہوئی ہیں جو نہیں ہونی چاہیئے تھیں، عمران خان اسلام آباد میں بیٹھ کر سب کو کیسے روک سکتے ہیں؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے کہیں نہ کہیں سمجھوتے کیے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت زیادہ کرپشن کی ہوئی جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر جاتے جاتے پیچھے آ گیا ہے، ملک میں کوئی ایک ادارہ بھی تسلی بخش کام نہیں کر رہا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا افضل نے کہا کہ حکومت نے اب تک کچھ ڈلیور نہیں کیا، یہ احتساب کے نعرے پر آئے اور وہ ایک کام بھی تھیک طرح سے نہیں کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہم نے ملک سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کیا اور مہنگائی میں بھی کمی لائے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ حکومت صرف اپوزیشن پر تنقید کرنے میں مصروف ہے، انہوں نے ملک کو پانچ مہینے میں ہی بہت زیادہ نقصان پہنچا دیا ہے۔رانا افضل نے کہا کہ اس ملک میں سب کا احتساب نہیں ہو گا، حکومت کی جانب سے کی جانے والی حرکتیں ملک کو تباہ کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…