اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

اسرائیلیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینا ،یہودی ایجنڈا آگے بڑھانے کی سازش کا حصہ ہے ،معروف عالم دین حکومت پر برس پڑے

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

پشاور(آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے ترجمان اور متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینا یہودی ایجنڈا آگے بڑھانے کی سازش کا حصہ ہے ،جے یو آئی اسلام وملک

کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیگی ملکی اسلامی تشخص کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی کیونکہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں علماء دیوبند کا خون شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد ختم نبوت خزانہ چارسدہ روڈ پشاور میں جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے حقیقی نظام کے نفاذ تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی حکمران محض ریاستِ مدینہ کا نام لیکر کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے اس کیلئے عمل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں نے مدارس کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں رجسٹریشن پر پابندی،مدارس کو بلڈوز کرنے اور اسلامیات پڑھانے کے لئے ۵فیصد اقلیتی کوٹہ ،علماء کی گرفتاریاں، حافظ قرآن کا اعزازی 20نمبر کا کوٹہ ختم کرنا یہ سب ریاستِ مدینہ کے خلاف پالیسیاں ہیںیہ سب مغرب کی خوشنودی اور انکی آشیر باد حاصل کر کے انکے ایجنڈے کی تکمیل کے پروکرام ہیں مگر جمعیت علماء اسلام ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور ملک میں سیکولر ایجنڈا نہیں چلنے دیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…