پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں دسمبر کے آخری ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزیداضافہ ،کم آمدنی والے طبقے کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور( نیوزڈیسک) دسمبر کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے 0.19 فیصدبڑھے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے چوتھے ہفتے کے دوران ٹماٹر،ایل پی جی ،کیلے، چائے، انڈے، لہسن ،پیاز ،سرخ مرچ ،گڑ ،چینی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،بیف، اری چاول ، صابن ،مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی، آلو،دال ماش، گندم سمیت چاراشیائے ضروریہ

کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،سگریٹ ،مٹن ،نمک ،باسمتی چاول ، کپڑے، تازہ دودھ ، دھی،خوردنی تیل، روٹی سادہ ، ملک پاؤڈراور آٹے سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دسمبر کے آخری ہفتے میں 8ہزار تا 12ہزار ،12ہزار تا18ہزار ،18 ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.22، 0.22 ،0.20 اور 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…