کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلڈ کینسر میں مبتلا پاکستانی نوجوان مخیر حضرات کی مدد کا منتظر ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں حافظ انس شیخ نامی نوجوان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور اس نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔حافظ انس شیخ کو فی الفور علاج کی ضرورت ہے ، نوجوان کے گھر والوں لوگوں سے اس کی زندگی بچانے کیلئے
مدد کی درخواست کی ہے ۔ حافظ انس شیخ حیدرآباد میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں، انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ہے ۔ مالی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے حافظ انس کے گھر والے علاج کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہیں انہوں نے کراچی کے ہسپتال آغا جان میں علاج شروع کروانے کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ حافظ انس کے علاج پر تقریبا3497500 روپے کی ضرورت ہے ۔ مخیر حضرات کیلئے اکائونٹ نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ Khawaja rashid Standard chartered A/c # 01-1623843-012 جبکہ اسکے علاوہ متاثرہ نوجوان کی مدد کیلئے ان کا رابطہ نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ کی طرف سے تمام مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ اس کے علاج کے لئے مدد کریں تاکہ اس کا علاج جلد سے جلد شروع ہو سکے۔