جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فوری ویزہ حاصل کریں !!قطر جانے کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر ی حکومت نے اسلام آباد میں پہلے قطر ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو ملازمت دینے اورویزے کے سلسلے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اعلان کردہ ویزا سینٹرز میں سے اسلام آباد میں آج پہلے ویزا سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ویزا سینٹر کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان کے

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیا۔ اس موقع پر قطر کے سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد قطر میں 2022ءمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے بنائے جانے والے منصوبوں کی تکمیل میں حصہ لے سکیں گے۔قطر میں روزگار کے حصول کیلئے درخواست دینے والے افراد کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے اور اس کیساتھ بائیو میٹرک کا اندراج کروانے کے علاوہ قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔سقر بن مبارک نے مزید کہا کہ ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔قطر میں روزگار کے حصول کیلئے درخواست دینے والے افراد کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے اور اس کیساتھ بائیو میٹرک کا اندراج کروانے کے علاوہ قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔سقر بن مبارک نے مزید کہا کہ ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس 5سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، فکر یہ ہے کہ احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹویٹ کر کے قطر ویزہ سنٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ پہلے یہ عمل قطر کی ریاست انجام دیتی تھی لیکن اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا، ایسا ہی ایک ویزا سینٹر کراچی میں بھی کھولا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…