بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

5فروری کو پاکستان کیا کام کرنیوالا ہے جس نے بھارت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے اور بنگلہ دیش کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کا احترام کرتا ہے ٗ اقوا م متحدہ اور عالمی برادری بھارتی افواج کے ظلم وستم کا نوٹس لے ٗ پانچ فروری کو پاکستان برطانیہ میں کشمیر کانفرنس اورریلی کا انعقاد کررہا ہے، وزیر خارجہ برطانیہ کے ایونٹ میں

خصوصی شرکت کرینگے ٗبھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کے لیے کوشش کی تاہم بھارت کسی بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کے لیے کوشش کی لیکن بھارت کسی بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔ انہوں نے بنگلادیش کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات بھی مسترد کردئیے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان ،ایران، چین اور روس کے کامیاب دورے کیے جس سے افغانستان میں امن عمل آگے بڑھانے کیلئے تمام فریقوں کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنے میں مدد ملے گی، یہ دورے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی حکومتی پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کی غرض سے افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے فروغ کے لیے تعمیری کردارادا کرتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزارت تجارت کی

شراکت سے وزارت خارجہ میں جمعرات سے دو روزہ سفراء کانفرنس شروع ہو گئی ہے جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسد عمر، سرمایہ کاری حکام سمیت دیگر اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہوئے اور رواں سال جموں و کشمیر میں500 سے زائد شہادتیں ہوئیں،

ہمارا سب زور اسی بات پہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا نوٹس لے، پانچ فروری کو پاکستان برطانیہ میں کشمیر کانفرنس اورریلی کا انعقاد کررہا ہے، وزیر خارجہ برطانیہ کے ایونٹ میں خصوصی شرکت کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کابل خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں متاثرہ

خاندانوں کے لئے مشکل وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتی عملے کو اسلام آباد میں ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان ویانا کنونشن کا احترام کرتا ہے، پاکستان میں بھارتی سفارت کار پوری آزادی سے کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے بنگلادیش میں انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کردیے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ 341 پاکستانی قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، سزا پوری کرنے والے 45 قیدی ہیں جن میں 12 سول اور 33 مچھیرے ہیں جن کی واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت میں قانونی ٹیم کی مدد حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…