جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کوٹ لکھپت کے باہر اظہار یکجہتی کیلئے دئیے جانیوالے دھرنے میں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعدایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گما ن میں بھی نہ ہوگا، افسوسناک صورتحال

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی ، رہنماؤں اور کارکنوں نے کوٹ لکھپت کے باہر اظہار یکجہتی کیلئے دئیے جانے والے دھرنے کے موقع پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، کارکن کیک پر ٹوٹ پڑے اور چھینا چھپٹی میں کئی کارکنوں کے کپڑے خراب ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو راولپنڈی سے لاہور کی جیل میں منتقل کرنے کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی، رہنماؤں ، بلدیاتی نمائندوں

اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل باہر کی موجود تھی ۔ بعد ازاں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے پھاٹک گیٹ پر دھرنا دیا گیا اور اسی دوران نواز شریف کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر کارکن کیک پر ٹوٹ پڑے اور کیک کے حصول کیلئے چھینا چھپٹی کرتے رہے جس سے کئی کارکنوں کے کپڑے خراب ہو گئے ۔ کیک چھیننے کے بعد کارکن پرجوش انداز میں نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ۔ بد نظمی کے دوران کیک رکھنے کیلئے لایا گیا میز بھی ٹوٹ گیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…