منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب میں بڑا بریک تھرو،بڑی تعداد میں ن لیگ کے منتخب نمائندوں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں پنجاب میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے اور صوبے کے 13ڈسٹرکٹ چیئرمینوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ان 13چیئرمینوں نے لاہور میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے اُن کے پولیٹیکل آفس میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے اپنا رضا مندی کا اظہار کیا ۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں وہاڑی سے پیرغلام محی الدین چشتی ،بہاولنگر سے سید قلند حسنین شاہ ، بھکر سے احمد نواز خان نوانی ، چینیوٹ سے ثقلین سنجکا ،فیصل آباد سے چوہدری زاہد نذیر ،جھنگ سے نواب بابر خان سیال ، خانیوال سے انجیئر رضا سرگانہ،مظفر گڑھ سے عمر خان گوپانگ،اوکاڑہ سے ملک علی قادر ، پاکپتن سے میاں اسلم سکھیرا،خوشاب سے امیر حیدر خان سنگا اور اٹک سے ایمان طاہر شامل ہیں جنہوں نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو اپنے اپنے اضلاع کی سیاسی صورتحال اورحالیہ عا م انتخابات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی سیاست دم توڑ رہی ہے اور ملک بھر کے عوام وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں ،انہوں نے پنجاب میں ممکنہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف اضلاع کے بلدیاتی چیئرمینوں کا گزشتہ2ماہ سے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے رابطہ تھا اور باہم گفت و شنید کے بعد ان 13اضلاع کے چیئرمینوں نے حتمی طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر و وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو موثر بنانا عمران خان کا دیرینہ خواب ہے اور انشاء اللہ پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں ایسا نظام وضع کریں گے جس سے بلدیاتی نمائندوں کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات مل سکیں بالخصوص صوبے کے80فیصد دیہی علاقے میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام مقامی طور پر ہی مکمل ہو سکیں ،

انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت پر13اضلاع کے چیئرمینوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے جسے حل کرنے کیلئے عوامی نمائندوں کا تعاون درکار ہو گا اور اس ضمن میں ان بلدیاتی چیئرمینوں کی شمولیت اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔بعد ازاں ان تمام چیئرمینوں نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں با ضابطہ شمولیت کا اعلان کیا،وزیر اعظم عمران خان نے ہر بلدیاتی چیئرمین کو پارٹی پرچم پہنایا اور اُن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس سے پنجاب بھر میں پارٹی اور بلدیاتی اداروں کی ساکھ مزید مضبوط ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…