جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یو اے ای کا امداد ی پیکج ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس14.52پوائنٹس اضافے سے38251.04پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 27ارب19 کروڑ41لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری روز فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوااورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37845پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا تاہم بعدازاں یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو مالی امدادی پیکج کا اعلان سامنے آنے کے بعد حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری شروع ہوئی جس سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 14.52پوائنٹس اضافے سے 38251.04پوائنٹس پر بندہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 26.13پوائنٹس کی کمی سے 18058.74پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس141.99 پوائنٹس کمی سے64159.82پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 95.11پوائنٹس اضافے سے28384.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے143کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،165کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 27ارب19 کروڑ41لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر77کھرب 80ارب85کروڑ6لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر13کروڑ3لاکھ رہا جو مایوس کن کاروباری حجم ہے اسی طرح قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت106.39روپے اضافے سے2627.47روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت 29.01روپے اضافے سے809.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیپ ہائر ٹیکس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت49.89روپے کمی سے1250روپے اور شیزان انٹر کے حصص کی قیمت 21.25روپے کمی سے460روپے پر بند ہوئی ۔کاروباری سرگرمیوں لے لحاظ سے کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،اینگرو پولیمر ،بینک آف پنجاب ،لوٹی کیمکل ،ٹی آر جی پاک ،میپل لیف ،حبیب بینک نیسٹول ٹیک اور ڈیکسون آکسی چینم کے حصص نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…