ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں مزید اضافہ کردیاگیا، تفصیلات جاری

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسکولوں کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق نئے سال اور کرسمس کی آمد کے باعث پی آئی اے، ایئربلیو، سرین، ایمرٹس، اتحاد سمیت تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔پی آئی اے، ایئربلیو اور سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 26 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے اور اندرون ملک دیگر شہروں کے لیے بھی ٹکٹس کی قیمت 15 ہزار سے 36 ہزار تک پہنچ گئی ہے

جب کہ بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں پر 20 ہزار سے 35 ہزار تک کرایے میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیول سرچارج کی مد میں 500 تا 1000 کرائے میں اضافہ کیا ہے۔پی آئی اے، ائر بلیو، ایمریٹس ایئر، سیرین ایئر سمیت دیگر ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹریول ایجنٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیک سیزن کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم پہلے آئیے کی بنیاد پر ٹکٹ سستی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…