ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2008 تک پاکستان پر کل قرضہ 6 ہزار 562 ارب روپے تھا، 2018ء تک کل ملکی قرضے میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہے جس کے تحت ملک پر قرضوں کا حجم 28 ہزار 252 ارب روپے ہے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے سوال پر وزیر خزانہ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2008 تک پاکستان پر کل قرضہ 6 ہزار 562 ارب روپے تھا،

2013 میں یہ قرضہ بڑھ کر 15 ہزار 872 ارب روپے ہوگیا۔ 2018 تک کل ملکی وغیر ملکی قرضہ 28 ہزار 252 ارب روپے ہے۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر ہونے کا کہا، اسحاق ڈار کی بات کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا لیکن ماضی میں اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی کیا گیا جو انوسٹی گیشن کے حوالے سے تھا ، پچھلا معاہدہ نامکمل تھا اور صرف ڈبل ٹیکسیشن پر تھا۔ موجودہ حکومت نے اس معاہدے پر دوبارہ بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس 29 ممالک کا ڈیٹا آچکا ہے، ڈیڑھ لاکھ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کون سے ڈکلیئرڈ ہیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ بینک اسلامی کے 6 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کیا گیا تاہم کسی اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی گئی، اسٹیٹ بینک نے کراس بارڈر فنانسنگ پرمزید سختی کی ہے۔ جون 2018 تک بجٹ خسارہ 2260 ارب روپے ہے، ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017 میں 3844 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔  حکومت نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہے جس کے تحت ملک پر قرضوں کا حجم 28 ہزار 252 ارب روپے ہے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے سوال پر وزیر خزانہ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2008 تک پاکستان پر کل قرضہ 6 ہزار 562 ارب روپے تھا، 2013 میں یہ قرضہ بڑھ کر 15 ہزار 872 ارب روپے ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…