جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز ، نوازشریف کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی ،بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نیب کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلہ کا دن بدلنے کی درخواست کردی گئی تاہم احتساب عدالت نے استدعا مسترد کرد ی۔احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز پر سماعت کی۔سماعت کے دوران نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ فیصلے کا دن تبدیل کردیا جائے۔

جج ارشد ملک نے نواز شریف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ ریفرنسز کا فیصلہ مقررہ تاریخ پر ہی سنائیں گے اور اس کے لیے تمام تر کوششیں جاری ہیں۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے فیلگ شپ ریفرنس میں جائیداد سے متعلق کچھ دستاویزات پیش کی گئیں جنہیں عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا۔نیب پروسیکیوٹر نے نئی دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی مخالفت کی اور کہا کہ عدالت کے اس فیصلے پر جو دستاویزات ہم نے پیش کی ان کے مطابق یہ کمپنیاں نقصان میں تھیں، یہ اب کمپنی کے ڈسپوزل کی دستاویزات لے کر آگئے ہیں۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنائی، اب یہ اپنی جائیداد فروخت کر دے یا رکھے ، اس کا کیس پر کیا اثر پڑے گا؟انہوں ریمارکس دیے کہ میں گزشتہ سماعت پر کہہ چکا ہوں کہ دستاویزات فیصلے سے قبل عدالت میں پیش کی جاسکتی ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد ارش نے ملک نے نیب ریفرنسز میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ لکھا بھی شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔اس دوران سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے تھے کہ فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…