اسلام آ با د (آ ئی این پی) دفتر خا رجہ نے نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمد سے متعلق ڈلیوری سسٹم ایکٹ 2004 پر نظر ثانی کے بعد نئی فہرست جاری کر دی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی،سازوسامان پر درآمدی کنٹرول بہتر بنانے کے لیے نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ کے مطا بق اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست جاری کی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی نئی درآمدی فہرست عالمی قواعد و ضوابط اور معیار کے مطابق ہے، نئی فہرست نیوکلیئرسپلائرگروپ،میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول پروگرام اور آسٹریلیا گروپ کے مقررہ کردہ معیار پر پورا اترتی ہے،درآمدی کنٹرول کرنے والے عالمی اداروں کی تقویض کردہ نئی شرائط یا تبدیلیاں کو بھی فہرست میں مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئی فہرست اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،جوہری عدم پھیلا سے متعلق پاکستان اپنے وعدوں پر سختی سے کاربند ہے،نظر ثانی شدہ درآمدی کنٹرول فہرست پر چوتھی بار جاری کی گئی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمدی فہرست پہلی مرتبہ 2005 میں مرتب کی گی، فہرست پر 2011، 2015، 2106 میں بھی نظر ثانی کی گی تھی۔ دفتر خا رجہ نے نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی درآمد سے متعلق ڈلیوری سسٹم ایکٹ 2004 پر نظر ثانی کے بعد نئی فہرست جاری کر دی ہے،نیوکلیئر اور کیمیائی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی،سازوسامان پر درآمدی کنٹرول بہتر بنانے کے لیے نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ کے مطا بق اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست جاری کی ہے