اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ ممبئی کا جناح ہاؤس پاکستان کی ملکیت ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے کسٹڈی کا فیصلہ منظور نہیں،انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر دورے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ممبئی میں موجود گھر پر بھاری حکومت کا موقف مسترد کردیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ جناح ہاؤس ہمارا ہے اور اس کو کسی کی کسٹڈی میں لینے کی بات کی مذمت کرتے ہیں بھارت جناح ہاوس پر ہمارا کلیم مان چکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں او ایچ سی ایچ آر سی او آئی سی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کی اجازت دے۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان چین اورافغانستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون پراتفاق کیا ہے۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ ممبئی کا جناح ہاؤس پاکستان کی ملکیت ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے کسٹڈی کا فیصلہ منظور نہیں،انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر دورے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔