منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی روپیہ پھر مشکل میں،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر، یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں60پیسے اور قیمت فروخت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.40روپے سے بڑھ کر140.00روپے اورقیمت فروخت139.70روپے سے بڑھ کر140.40روپے کی نئی بلندسطح پر پہنچ گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.94روپے سے گھٹ کر138.92روپے اور قیمت فروخت139.04روپے سے گھٹ کر139.02روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں75پیسے اورقیمت فروخت میں1روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں75پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر159.25روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے بڑھ کر161.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.50روپے سے بڑھ کر176.25روپے اورقیمت فروخت177.20روپے سے بڑھ کر178.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.90روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.20روپے سے بڑھ کر38.30روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…