اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں عالمی میڈیا نے بھی دلچسپی دکھانا شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چینی کمپنی نے حکومت پاکستان کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی کمپنی کے وفود کی پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔غیر ملکی کمپنی پاکستان کی نئی ہاؤسنگ پالیسی کی منتظر ہے۔جب کہ حکومت نے بھی غیر ملکی کمپنی کی پیشکش کا
جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔کمپنی کے ماضی کا ریکارڈ اور بلیک لسٹ ہونے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو وسعت دیتے ہوئے 3 شہروں لودھراں، چشتیاں اور چنیوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا۔