بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

64ہزار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز پنجاب کے کس شہر سے برآمد ہوئیںاپنے بچوں پر نظر رکھیں، پی ٹی آئی کے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے والدین سے بڑی اپیل کر دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی وڈیوز سرگودھا سے برآمد ہوئیں،جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے ٗڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کررہاہے، اپنے بچوں پرنظر رکھیں ٗ موجودہ دور حکومت میں کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا ٗنئے پاکستان میں قانون

سب کیلئے برابر ہے۔ منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ خودکش بمبار چند سو افراد کو اور مافیا منشیات کے ذریعے قوم کو ہدف بناتا ہے، صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائیگا ، مافیا کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے، منشیات فروشوں اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھیوں کو بھی پکڑیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے، بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا استعمال کر رہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سرگودھا سے بچوں کی 64 ہزار غیراخلاقی وڈیوز برآمد ہوئیں، بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اگریہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں، بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں، منشیات فروش 75 فیصد بچوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں،طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کرسٹل کے نشے میں مبتلا ہے، 45 فیصد بچے منشیات بالخصوص آئس کرسٹل کا استعمال کرتے ہیں ٗاب صرف چرس

پینے والا نہیں پکڑا جائے گا، مافیا کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ جبری مشقت لینے والوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پولیس اورتمام اداروں کو نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، وزیراعظم کے حکم پر پولیس نے سخت ترین کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان کے مستقبل کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بچے اور بچیاں مل کرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا ٗنئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…