کراچی(آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے غیرملکی کمپنی کی جعلی ویب سائٹ بناکر 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنی کی جعلی ویب سائٹ بناکر 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان اٹلی کی کمپنی
کے نام پر ملٹی لیول مارکیٹنگ کا جھانسہ دے رہے تھے، جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کی جارہی تھی اور آسان آمدنی کا جھانسہ دے کر لوٹا جارہا تھا۔عبدالغفار کا کہنا تھا کہ 10 ہزار افراد سے فی کس ڈیڑھ امریکی ڈالر وصول کیا جاتا تھا، ملزمان امریکی ڈالر کی آن لائن الیکٹرانک کرنسی کی شکل میں خریدو فروخت کرتے تھے، ملزمان کرپٹو کرنسی اور ورچوئل کرنسی کے نام پر اب تک 20 کروڑ روپے سے زائد وصول کرچکے ہیں۔