اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے حق میں بیان دینے کا نوٹس لے لیا ہے اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں ریاض فتیانہ کو جلد سے جلد اپنے بیان کی وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے،
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، جب تک الزام ثابت نہ ہو کسی کو گرفتار نہ کیا جائے،نیب میں تین فیصد سیاستدانوں اورباقی دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے ہیں ، موجودہ حالات میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے ، کرپشن جہاں بھی ہو برائی ہے ، جب تک الزام ثابت نہ ہو کسی کو گرفتار نہ کیا جائے ،خواجہ سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، پیراگون چینی سوسائٹی کا منصوبہ کاروبار سے تعلق رکھتا ہے ،اس جیسے منصوبے میں کوئی بھی کما سکتا ہے ،ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہون چاہیے ان کو بھی انصاف ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف بھی کیسز بن سکتے ہیں لیکن اس میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں ، نیب سیاستدانوں کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی ، نیب میں تین فیصد سیاستدانوں اورباقی دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے حق میں بیان دینے کا نوٹس لے لیا ہے اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں ریاض فتیانہ کو جلد سے جلد اپنے بیان کی وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے