جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟فواد چوہدری نے سنگین الزام عائد کردیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے 6سے7ارب ڈالر خرچ کیے،ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ، اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں،وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں،

قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں،طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں۔وہ جمعرات کولندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا کہمشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں،تمام فریق رضا مند ہوں توامن عمل میں کردار کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعت کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں،طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں،حکومت کی موثر پالیسی کے نتیجے میں برآمدات بڑھ رہی ہیں،درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے،ملکی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہو رہی ہے۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے 6سے7ارب ڈالر خرچ کیے،ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ، اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں،وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں ،26ملکوں میں پاکستانی دولت کو تلاش کیا ہے،منی لانڈرنگ کے حوالے سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات ہوئی ،منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے،بیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…