پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں جائیداد، وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف کارروائی ۔۔چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کارروائی پر 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔ جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثا قب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر

ایک میں بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو دبئی میں جائیداد رکھنے والے 20 افراد کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہورہی ہے، جو 20 افراد پیش ہوئے ان کی رپورٹ کیا ہے اور ایف بی آر اب تک کی اپنی کارکردگی بتائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا علیمہ خان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی جس پر ممبر آپریشن ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف لاہور آفس کو کارروائی کا کہہ دیا ہے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیس لٹکانا چاہتے ہیں، عدالت نے آپ کو آڈٹ کرانے کا نہیں کہا تھا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ‘ایف بی آر کو لاہور نہیں یہاں کارروائی کا کہا تھا، عدالت نے فیلڈ افسروں کو کیس بھجوانے کا نہیں کہا، عدالتی حکم پر کمیٹی کو کارروائی کرنی چاہیے تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ممبر آپریشن ایف بی آر ملک کے کیسے افسر ہیں، کیوں نہ ان کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں، کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ایف بی آر نے ایف آئی اے کی محنت بھی سردخانے میں ڈال دی۔عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی پر 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے اور انہیں 3 روز میں شوکاز کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…