جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اور عبدالرزاق دائودسے جھگڑے اور استعفے کی خبریں وزیر خزانہ اسد عمر خود میدان میں آگئے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے اور استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہاہے کہ ان کا جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا ، میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشر نہیں کرنی چاہئیں ،اے پی این ایس کے ساتھ مل کر میڈیا کو درپیش مشکلات حل کریں گے، اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے چیف جسٹس سے بھی

وعدہ کیا ہے ۔پیر کو وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس)کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی شرکت کی۔اے پی این ایس کے وفد نے وفاقی وزرا کو میڈیا کودرپیش مالی مشکلات سے آگاہ کیا اور حکومت کے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی پرزور دیا۔وفاقی وزرا نے اے پی این ایس کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے اے پی این ایس کے ممبران سے گفتگو میں کہا کہ اے پی این ایس کے ساتھ مل کر میڈیا کو درپیش مشکلات حل کریں گے، اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے چیف جسٹس سے بھی وعدہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی جاری ہیں، ماضی میں ڈالر کی قیمت کو روکنے کیلئے مصنوعی طریقے استعمال کیے گئے۔وزیر خزانہ کا کہناتھا ان کی جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے کی خبر بے بنیاد ہے، استعفے کی خبریں بھی غلط ہیں، میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشر نہیں کرنی چاہئیں۔عشائیے میں اے پی این ایس کے صدرحمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی، مجیب الرحمان شامی، رمیزہ نظامی، جمیل اطہر اور دیگرممبران بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور پی آئی او میاں جہانگیر بھی تقریب میں

موجود تھے۔خیال رہے کہ قبل ازیں ترجمان وزارت خزانہ نے بھی وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے استعفی دیا اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اڑا رہے ہیں۔ترجمان نے اسد عمر کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داد یا کسی اور سے بھی جھگڑے کی تردید کی اور کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے اور بحث ہوتی رہتی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی وزیر خزانہ نے کسی قسم کے اختلافات کی تردید کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…