اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور امریکی لڑکی پاکستانی لڑکے پر دل ہار بیٹھی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد امریکی ریاست میکسیکو کی لڑکی ہڑپہ کے نوجوان سے شادی کیلئے ساہیوال پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق میکسیکو کی رہائشی خاتون آئیسا بک کی نوجوان ساجد نواز سے فیس بک پر دوستی محبت میں بدل گئی اور خاتون ساہیوال کے قصبہ ہڑپہ کے گاؤں 103 سیون پہنچ گئی۔
قبول اسلام کے بعد لڑکی کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا جس کے بعد ساجد نوازسے کورٹ میرج ہوئی۔گزشتہ روز ولیمہ کا اہتمام کیا گیا، قبل ازیں دولہا باقاعدہ دلہن لینے کے لئے اپنے ماموں کے گھر بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر پہنچا جس میں عزیز اقارب اور دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔دوسری جانب فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں۔