پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے فیصلے کی شدیدمخالفت ، گورنرچوہدری سرور اوروزیراعلیٰ عثمان بزداربار بار کیا کہتے رہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وزیر اعظم کے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے فیصلے کی مخالفت کا انکشاف ہوا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا گیا تو سب ششدر رہ گئے ، چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو وزیراعظم کو اس فیصلے کو واپس لینے کیلئے درخواست کی منت سماجت بھی کی ۔

پیر کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہفتے کے روز لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پہنچے تو جاتے ہی یہ حکم دے دیا کہ گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرا دی جائیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت تمام لوگ ششدر رہ گئے ۔وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو کہا کہ فوری طور پر آپ چلے جائیں یہاں سے اور گورنر ہاؤس کی دیواریں گروانے کا کام شروع کروا دیں ۔ اس معاملے کے پیچھے حکومتی تیاری نہیں تھی اور نہ ہی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی تھی ۔ قانون کے مطابق اگر تاریخی عمارت کا کوئی معمول سے ہٹ کر کسی اور کام میں استعمال کیا جائے تو اس میں چھ ماہ سے ایک سال تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے جاری احکامات کے بعد گورنر پنجاب نے بھی وزیر اعظم کو منانے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہ مانے ۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس جا کر بھی کہا کہ دیواریں نہ گروائی جائیں تو عثمان بزدار نے بھی کہا کہ گورنر ہاؤس وفاق کی علامت ہے اس کی دیواریں نہیں گرانی چاہئیں۔ اس سے بہت نقصان ہو گا مگر عمران خان اپنی بات پر ڈٹے رہے ۔ واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کی دیوار گرائے جانے کا عمل لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرروک دیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ جوقانونی نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر معاملہ حل کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…