بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سینئرصحافی قاتلانہ حملے میں شہید، کیمرہ مین شدید زخمی،پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (آن لائن) نوشہرہ مقامی نیوز ایجنسی، نیوز چینل کے معروف صحافی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیم گلوبل یونین اف جنرئلسٹس خیبرپختونخوا کے صدر سینئر صحافی نور الحسن قاتلانہ حملہ میں شہید جبکہ کیمرہ مین شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق صحافی نور الحسن صحافی فرائض سرانجام دینے کے کئے حیات آباد پشاور جارہے تھے کہ پشاور رنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائکل سوار نقاب پوش ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نظر آرہا ہے۔ شہید صحافی نور الحسن اور شدید زخمی کیمرہ مین کو پولیس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا ۔ صحافی نورالحسن کی شہادت پر نوشہرہ میں صحافیوں میں شدید غم و غصہ کی لہر شہید صحافی نورالحسن پر قاتلانہ حملے کو پوری صحافی برادری پر حملہ تصور کیا جائیں سید ندیم مشوانی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جنرئلسٹ نوشہرہ۔آنسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے صحافی نورالحسن کے قتل کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی پشاور کو قتل کے تفتیش کی خود نگرانی کی ہدایت دی۔آنسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔شہید صحافی نورالحسن کے بھائی صحافی محمود الحسن کے مطابق شہید نورالحسن شہید کو ٹارگیٹ کرکے شہید کیاگیا ۔صحافیوں تنظیموں نے صحافی نورالحسن شہید پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جی ائی ٹی بنانے اور مقدمہ میں انسداد دھشت گردی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پوسٹ مارٹم کے بعد شہید صحافی نورالحسن کی میت آبائی گاوں شیدو منتقل کردی گئی۔تھانہ پشتہ خرہ پشاور میں بامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔نماز جنازہ آج بروز منگل ادا کی جائیں گی۔خاندانی زرائع ۔پولیس کے مطابق شدید زخمی کیمرہ مین صابر علی کو تشویش ناک حالت میں اپریشن تھٹر منتقل کردیاگیاہے۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کیمرہ مین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ مقامی نیوز ایجنسی، نیوز چینل کے معروف صحافی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیم گلوبل یونین اف جنرئلسٹس خیبرپختونخوا کے صدر سینئر صحافی نور الحسن ولد عبدالحفیظ خان سکنہ شیدو اور ان کے کیمرہ مین صابر علی ولد شمس القمر سکنہ شیدو اپنی موٹرکار نمبرIDA 2244میں حیات آباد پشاور جارہے تھے کہ تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں رنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے موٹرکار پر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی

فائرنگ سے نوشہرہ مقامی نیوز ایجنسی، نیوز چینل کے معروف صحافی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیم گلوبل یونین اف جنرئلسٹس خیبرپختونخوا کے صدر سینئر صحافی نور الحسن گولیاں لگنے سے موقعہ پر شہید ہوگئے جبکہ ان کے کیمرہ مین صابرعلی ولد شمس القمر جو اس وقت موٹرکار کی ڈرائیورنگ کررہے تھے گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے ریسکو 1122کی مدد سے شہید صحافی نورالحسن کی نعیش اور شہید زخمی کیمرہ مین صابرعلی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے خول اور چند اہم شوائد جمع کرلیے گئے ہیں موٹرکار کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکرتھانہ منتقل کردی۔شہید صحافی کا موبائل ،لیپ ٹاپ اور اہم دستاوزات بھی اپنی تحویل میں لی لیں ہیں۔زرائع کے مطابق صحافی نورالحسن کی شہادت پر نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا میں صحافیوں میں شدید غم و غصہ کی لہر شہید صحافی نورالحسن پر قاتلانہ حملے کو پوری صحافی برادری پر حملہ تصور کیا جائیں سید ندیم مشوانی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جنرئلسٹ کا اظہار خیال۔آنسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے صحافی نورالحسن کے قتل کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی پشاور کو قتل کے تفتیش کی خود نگرانی کی ہدایت دی۔آنسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔شہید صحافی نورالحسن کے بھائی صحافی محمود الحسن کے مطابق شہید نورالحسن شہید کو ٹارگٹ کرکے شہید کیاگیا ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…