اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اکثریت نے صوبے کا دار الحکومت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق م پیرکو وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان دیں گے۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اکثریت نے عارضی سیکرٹریٹ اور نئے صوبے کا دار الحکومت بہاولپور میں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان دیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی صوبے سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیرِ اعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں عارضی سیکریٹریٹ اور دار الحکومت کے لیے سفارشات دی جانی تھیں۔دوسری جانب حکومت پہلے مرحلے پر انتظامی سیکرٹریٹ اور پھر نئے صوبے کا قیام چاہتی ہے، وزیر اعظم ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات کا جائزہ لے کرحتمی فیصلہ کریں گے۔چند دن قبل وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ان سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا؟ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب میں ریفارمز کا جلد اعلان ہوگا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اکثریت نے صوبے کا دار الحکومت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق م پیرکو وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا