اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے چین کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک پورا کارڈ مینو فیکچرنگ پلانٹ لگنے لگا ہے،جس سے 45ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی،چین سے قرض کی بجائے ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا ہے،جب ملکی خسارہ بڑا ہوتا ہے تو تھوڑی دیر کیلئے مشکل آتی ہے، روپے کی قدر
میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے ڈالرز کے ریٹ مزید نہیں بڑھیں گے۔وہ جمعہ کو جے ڈبلیو فور لینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایک پورا کارڈ مینو فیکچرنگ پلانٹ لگنے لگا ہے، اس جوائنٹ وینچر سے 45ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی، ہمیں چینج آف مائنڈسیٹ کی ضرورت ہے، چین پاکستان میں 900ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، ہم نے جو پرانے قرضوں کی قسط کی ادائیگی کرنی ہے اس کیلئے ہمیں ڈالرز چاہئیں، سرمایہ کاری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، چین سے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی ٹرانسفر چاہیے، ہم وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے ڈالرز کے ریٹ مزید نہیں بڑھیں گے، یہاں سے گاڑیاں ایکسپورٹ کریں تو سرمایہ کاری آئے گی، جب ملکی خسارہ بڑا ہوتا ہے تو تھوڑی دیر کیلئے مشکل آتی ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکائونٹ میں خسارہ ہے، ڈالرز کی قیمت بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں،میں سب کو تسلی دیتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اب منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، ہم نے چین سے قرض کی بجائے ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اب تک ہم باہر سے چیزیں خریدتے آرہے ہیں، چین کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارا روپیہ جلد مضبوط ہو گا اور ہمیں ڈالرز کی کمی نہیں ہو گی، چین کی مشکلات کو جلد دور کیا جائے گا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔