اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نوازشریف کی خاموشی پرجہاں سیاسی حلقے تجسس میں ہیں وہیں صحافتی حلقے بھی اس پر اکثر سوچ بچار کرتے نظر آتے ہیں ۔اسی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے آج نوازشریف کی خاموشی سے متعلق کالم شائع کیا ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ۔۔۔ نوازشریف کی خاموشی کی ایک وجہ بیگم کلثوم نواز کے چلے جانے کا صدمہ بھی ہو سکتا ہے، جاتی امراء کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف روزانہ کلثوم نواز کی قبر پر جاتے ہیں اور اکثر نماز مغرب بھی وہیں ادا کرتے ہیں، نواز شریف اور بیگم کلثوم
کی طویل رفاقت میں دونوں ایک دوسرے کا نفسیاتی سہارا بھی تھے، گھر کے معاملات سے لیکر سیاست کی تہہ در تہہ گتھیوں کو آپس میں زیر بحث لایا جاتا تھا اور پھر اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ م نواز شریف کو دل ہی دل میں یہ احساسِ جرم بھی ہوکہ سیاست کی نیرنگی میں جب ان کے زندگی کے ساتھی کو ان کے ساتھ کی بہت زیادہ ضرورت تھی، وہ پاکستان میں جیل کی کوٹھڑی میں بند تھے، ہو سکتا ہے کہ انہیں اپنی شریک حیات کی تنہائی اور تکلیف کا احساس بھی تنگ کرتا ہو،۔