پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہاڑوں اور بیرون ملک موجود افراد کو لاپتہ ظاہر کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک کل کے واقعہ میں مارا گیا ،وزیر داخلہ کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ پہاڑوں اور بیرون ملک موجود افراد کو لاپتہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کا نام 2015ء کے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہے۔حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو بھارت میں ہے اسکی ہلاکت کی خبریں غلط تھیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی قونصل خانہ پر حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے ۔ چینی قونصل خانہ پر ہونے والے حملہ کا ماسٹر مائینڈ اسلم اچھو اس وقت بھارت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے سابق دور حکومت میں اسلم اچھو کی ہلاکت سے متعلق خبر غلط تھی شائد اس وقت کارروائی میں شامل افراد نے محسوس کیا ہوگا کہ اسلم اچھو ہلاک ہوگیا ہے ۔ لاپتہ افراد سے متعلق صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد سے متعلق ریاست پر الزام عائد کیا جارہا ہے کل ہونے والے واقعہ میں ملوث دہشتگرد کا نام ہمارے ریکارڈ کے مطابق لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیرون ملک اور پہاڑوں پر موجود افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرستوں میں شامل ہیں ۔ جن میں سے ایک کل کے واقعہ میں مارا گیا ہے ایسے الزامات اور واقعات کی صوبائی حکومت پرزورمذمت کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث تینوں دہشتگردوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے کوئٹہ کے رہائشیوں کے ورثا نے بلوچستان حکومت سے رابطہ نہیں کیا اگر وہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرتے تو حکومت ان کی مدد ضرور کرتی ۔ صوبائی حکومت نے گزشتہ روز ہونے والے واقعہ سے قبل بھی ایسے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کی مالی معاونت کی ہے اور گزشتہ روز شہید ہونے والے افراد کی بھی مالی معاونت کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…