لاہور ( این این آئی) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو کرتار پور سرحد کھولے جانے کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے بھارتی پنجاب کے دورے اور 26 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے معتمد خاص سینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے اس سلسلہ میں چودھری پرویزالٰہی کو فون کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ پاکستان آئیں، میں بھی بھارت کا دورہ کروں گا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا احوال پوچھا اور اہل خاندان کی خیریت دریافت کی۔ 2005ء میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی دعوت پر کیپٹن (ر) امریندر سنگھ لاہور آئے تھے اور یہاں انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ مل کر واہگہ سے ننکانہ صاحب تک دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا تھا، ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ بھی انہی کے دور میں دیا گیا تھا جبکہ گوردوارہ کرتار پور تک جانے والی سڑک بھی چودھری پرویزالٰہی کے دور میں مکمل ہوئی تھی، لاہور اور امرتسر کے درمیان براہِ راست بس سروس کا بھی آغاز کیا گیا۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو کرتار پور سرحد کھولے جانے کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے بھارتی پنجاب کے دورے اور 26 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے معتمد خاص سینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے اس سلسلہ میں چودھری پرویزالٰہی کو فون کیا۔