ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کو دعوت دیدی،بڑی پیشکش

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے پاک انڈیا تعلقات کے ضمن میں جذبہ ء خیر سگالی کے تحت انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کو مدعو کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج، وزیر اعلیٰ

بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کو اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنی اولین تقریر میں ہندوستان کو مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی ہم آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…