بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

چینی قونصل خانے پر حملہ آور دہشتگرد پہلے بھی آئے تھے، لیکن کیوں واپس چلے گئے؟زخمی سیکورٹی گارڈکے حیرت انگیز انکشافات، معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ 2 دہشتگرد حملے سے نصف گھنٹہ قبل بھی آئے اور انہوں نے خود کو عام شہری ظاہر کیا تھا۔جناح ہسپتال میں زیر علاج 60 سالہ سیکورٹی گارڈ جمن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 2 دہشتگرد صبح سوا آٹھ سے ساڑھے آٹھ کے درمیان قونصل خانے آئے تو انہیں بیریئر پر روک لیا گیا۔سیکورٹی گارڈ کے مطابق دہشتگردوں نے خود کو عام شہری ظاہر کرکے ویزا سیکشن

جانے کا کہا تاہم مقررہ وقت شروع نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وہ واپس چلے گئے۔جمن نے بتایا کہ آدھے گھنٹے بعد تین دہشتگرد جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی، انہوں نے گرینیڈ پھینکا اورفائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ حملہ اذوروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد جمن شاہ نے دہشتگردوں کو آگے نہیں جانے دیا تھا اور اس دوران دستی بم کے حملے میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…