بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

چینی قونصلیٹ حملے کے سہولت کاروں میں مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے صاحبزادے حربیار مری بھی نامزد،حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن اشفاق احمدکی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں 8 سے 10افراد کو سہولت کار نامزد کیا گیا ہے۔کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) میں مقدمہ الزام نمبر 153/2018 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی، بارودی مواد، قتل، اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ ہلاک دہشت گرد آزل، رازق اور رئیس بلوچ کا تعلق بلوچ لیبریشن آرمی سے تھا۔ ہلاک حملہ آور رازق کا تعلق خاران سے ہے۔

مقدمے میں ہلاک دہشت گردوں کے 13 سہولت کاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں پہلا نام حربیار مری کا ہے۔ حر بیار مری مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے صاحبزادے ہیں۔قونصلیٹ حملے کے سہولت کاروں میں اسلم اچھو، نوربخش مینگل، کریم مری، کمانڈر نثار، کمانڈر شریف، آغا شیر دل، کمانڈر گیندی، کمانڈر گیندو، کہٹن رحمان گل، کمانڈر حمل، حربیارمری، میرک بلوچ، بشیر زیب اور کمانڈر منشی شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ حملے کے دوران ہلاک شدہ دہشت گرد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…