لاہور(نیوز ڈیسک) چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وفاقی اور پنجاب حکومت نے سی پیک اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے
ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی جب کہ سیکیورٹی پلان میں مقامی پولیس کا کردار بھی موثر بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چین کے تمام پراجیکٹس کی سیکیورٹی کے لیے سرویلینس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کروائی جائے گی۔