ہنزہ (نیوز ڈیسک ) ہنزہ میں گلیشئر سرکنے سے نالے کا بہاو رکنے سے مصنوعی جھیل وجود میں آنا شروع ہوگئی ۔واٹر اینڈ پاور ہنزہ کے مطابق ہنزہ میں حسن آباد کے قریب گلیشئر پگھل کر سرکنا شروع ہوگیا ہے اور سرکتے سرکتے پہاڑ سے ٹکرا گیا ہے ۔گلیشیئر کے پہاڑ سے ٹکرانے کے باعث نالے میں پانی کا بہاو رک گیا ہے اور مصنوعی جھیل وجود میں آنا شروع ہوگئی ہے۔جھیل کا پانی 200 میٹر تک پھیل گیا ہے، سب انجینئر کا کہنا تھا کہ پانی کے بہاو کے رکنے سے بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہوگی۔