7ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی فائی فراہم،ٹرین سپیڈکو160سے بڑھا کر کہاں تک لے جائینگے؟شیخ رشید نے ناقابل یقین اعلان کردیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2018

پشاور( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں اب کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہو گا اور لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی ۔پشاور میں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی زمین پر قائم دس سے 12 ہزار گھر گرانا میرے بس کی بات نہیں ہے تاہم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی آپریشن کی حمایت کریں گے۔

کراچی میں سیاست کی وجہ سے ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہوا ہے۔انہوں نے ریلوے میں نوکریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریلوے میں بھی نوجوان آگے آئیں اب لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے۔ ریلوے ٹریک پر تجاوزات کی بھرمار ہے پانچ ہزار سے زائد گھر آباد ہیں تاہم 30 دسمبر تک سارے ریلوے ٹریکوں کے احاطے سے اضافی سامان ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور سے لنڈی کوتل تک زیادہ تر ریلوے ٹریک سیلاب میں بہہ گیا تھا ہم اس پر کام کریں گے جب کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ریلوے اسپتال، اسکول اور کالجز بھی بنائے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ریلوے کا نظام درہم برہم کر دیا ہے اور پورے ملک میں ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے خراب ہے۔ اب ادارے میں جو کام کرے گا وہی رہے گا، کام چوری کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔پشاور میں ٹرینوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سات ٹرینوں کو 15 تک لے جائیں گے اور 160 اسپیڈ کو 260 تک لے جائیں گے جب کہ ہم سات اسٹیشنوں میں فائی فائی کو فری کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…