منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے لاپتہ سجاول کی 2 طالبات پنجاب کے کس شہرسے ملیں؟ نائلہ اور ثناء یہاں تک کیسے پہنچیں؟پولیس سچائی سامنے لے آئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) کراچی کے الہٰ دین پارک سے مبینہ طور پر اغواء ہونیوالی اندرون سندھ کی دونوں طالبات پنجاب کے شہر ساہیوال سے بازیاب ہوگئیں، دونوں لڑکیاں ساہیوال کے دارالامان میں موجود ہیں۔کراچی میں الہٰ دین پارک سے 17 نومبر کو مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 2 لڑکیوں نائیلہ اور ثنا ء کو پولیس نے پنجاب کے شہر ساہیوال سے بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں نے اسٹڈی ٹور کے دوران خود ہی فرار ہونے کی منصوبہ بندی کی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں

واضح ہوا کہ دونوں لڑکیوں نے فرار ہونے کیلئے پارک کے باہر ایک رکشہ روکا اور پیسوں کے معاملے میں بات نہ بننے پر لڑکیاں ایک کار میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔پولیس کے مطابق ایک لڑکی نے کراچی آنے سے قبل ہی اپنا موبائل فون بند کر دیا تھا اور اپنی والدہ کا موبائل فون استعمال کر رہی تھی، فرار کے بعد لڑکی نے اپنی والدہ کا موبائل فون بھی بند کر دیا تھا، پولیس کے مطابق اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے مگر لڑکیوں سے تفتیش میں اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…