کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ا یاز میمن موتی والانے چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے،اس آپریشن میںخاتون پولیس افسر سوہائےعزیزتالپور کی
بہادری کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہوگئی ہمیں اپنے بہادرپولیس افسران پر فخر ہے ،پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے لیے عوام اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہیں،اس وقت سی پیک منصوبے کوناکام بنانے کے لیے بھارت بھرپور کوششوں میں مصروف ہے، حکومت کو حملہ ناکام بناکر اپنی جانوں کا نزرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کو نہیں بھولنا چاہیے کراچی تاجر الائنس کا وفد آئندہ چند روز میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کے بعد ان کی مالی مدد بھی کریگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کریم آباد آفس میں تاجر الائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ دشمن سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہاہے مگر عوام اس عظیم منصوبے کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اس حملے سے بھارت کی مذموم سازشوں کا پردہ بے نقاب ہوچکاہے ،مگر ہماری سیکورٹی فورسسز کے جزبے اس قدر جوان ہیں کہ دشمن اس منصوبے کو ثبوتاژ کرنے کے صرف خواب ہی دیکھ سکتاہے ،انہوںنے کہاکہ بہت جلد بھارتی فنڈنگ سے پلنے والے دشمنوں کا اور ان کی خفیہ تنظیم کا اس ملک سے وجود مٹ جائیگا، تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کی ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے پاکستان میں عدم استحکام پیداکردیا جائے مگر ہمارے فوجی جوانوں کی کوششوں سے ہمیشہ ہی انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے ،انہوںنے مزید کہ کراچی تاجرالائنس کو اپنے ان پولیس اہلکاروں پر فخر ہے جن کی وجہ سے یہ خطرناک حملہ ناکام ہواہے جبکہ میں آئندہ چند روز میں اپنے عہدیداران کے ہمراہ شہید اہلکاروں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کرونگا اور اس دوران حسب توفیق ان کی مالی مدد بھی کی جائے گی۔