جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی وی کرپشن کیس ،گرفتارہونے کے بعد بھی شاہد مسعود کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،عدالت نے دھماکہ خیز حکم سنا دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) کرپشن کیس میں ڈاکٹرشاہدمسعود کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے خودسرینڈر نہیں کیا تھا، تفتیش میں کافی چیزیں باقی ہیں۔ پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹرشاہدمسعود کو ایف آئی اے ٹیم نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سینئر سول جج عامر عزیز کے سامنے پیش کیا اور عدالت سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

وکیل شاہدمسعود نے کہا 24 گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے، اس سے زیادہ نہ دیاجائے، عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انکوائری کرلی ہے؟ جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے خود سرینڈر نہیں کیا تھا، تفتیش میں کافی چیزیں باقی ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ کیا یہ پہلاریمانڈ ہے یا اس سے پہلے بھی لیا گیا ہے، جس کے جواب میں ایف آئی اے نے بتایا کہ پہلاریمانڈ ہے، کل ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔دوران سماعت پی ٹی وی کے وکیل نے ہائی کورٹ کے ریکارڈ کی دستاویز بھی پیش کیں اور کہا ہائی کورٹ نے ملزم سے متعلق کچھ ہدایات دیں انہیں بھی دیکھ لیں۔عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کیا کوئی ایساریکارڈبھی ہے جو آپ نے ابھی جمع کرناہے، ایف آئی اے نے بتایا جی ہمیں کچھ مزیدمعلومات درکارہیں۔عدالت نے دلائل کے بعد ملزم کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈاکٹرشاہدمسعود کو 5روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرشاہدمسعودکو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا تھا۔ 14 ستمبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل یکم جون کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔واضحرہے ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور چیئرمین پی ٹی وی کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…