ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بھارتی قبضے سے پنجاب کو آزاد کرانے کا وقت آگیا‘‘ خالصتان کے قیام کیلئے سکھوں کی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل کس سال ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا؟مودی سرکار حواس باختہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(اے این این) برطانیہ میں ریفرنڈم ٹوینٹی ٹوینٹی مہم چلانے والے سربجیت بنور نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے پنجاب کو آزاد کرانے کا وقت آگیا،ریفرنڈم بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے ہوگا۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربجیت بنور نے کہا کہ پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے مہم زوروشورسے جاری ہے اور 2020 میں پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی ہوگا۔

جس کے لئے اگست میں پوری دنیا میں سکھوں کی ووٹ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگا اور نومبر میں ریفرنڈم ہوگاجس میں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود سکھ برادری اپنا ووٹ کا حق استعمال کرے گی۔سکھ رہنما نے کہا کہ پنجاب پر بھارت کا قبضہ ہے جسے آزاد کرانے کے لئے ریفرنڈم مہم کا آغازدہشت گردی یا جرائم سے متعلق نہیں ہے۔ ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے ہوگا اور پنجاب کے لوگ اپناحق خود مختاری استعمال کرکے جمہوری عمل کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے لئے پولنگ شمالی امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، کینیا اور مشرق وسطی کے ممالک اور ہندوستانی پنجاب میں ہو گی۔باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھوں کی کثیرتعداد نے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کی ٹی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں جبکہ اس حوالے سے خصوصی اسٹال بھی لگایا گیا جہاں ریفرنڈم کے حوالے سے آگہی مہم چلائی گئی۔ پاکستان اور دوردراز سے آئے سکھوں نے ریفرنڈم کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت پنجاب سے نکل جائے بصورت دیگر ووٹ کی طاقت استعمال کرکے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…