جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی حکومت کے صرف تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز اضافی پاکستان بھیجے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف سے معاہدے کی کوئی جلدی نہیں،ہم نے متبادل انتظامات کر لیئے ہیں،تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک ارب ڈالر اضافی بھیج چکے ہیں،ن لیگ نے ڈیزل پر 101 فیصد ٹیکس لگایا،آج ڈیزل پر ٹیکس پانچ گنا کم ہے،ہم قرضے سود کی ادائیگی کیلئے لے رہے ہیں،چاہتے تو ٹیکس بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر سکتے تھے،

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کریں گے،سی پیک پر سیاست نہ کی جائے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ ایوان کے تقدس کی بات کرنے والے آج تک کسی بڑے فیصلے پر ایوان کو اعتماد میں لینے نہیں آئے ،حقیقی طور پر ایوان اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب بڑے فیصلے ایوان کو اعتماد میں لے کر کیئے جائیں،انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اوپر سیاست نہ کریں، میرا کوئی ایک بیان بتایا جائے جو میں نے سی پیک کے خلاف دیا ہو,اسدعمرنے کہا کہ نہیں چاہتا کہ شہباز شریف کے بیان سے تارکین وطن کی دل شکنی ہو،تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک ارب ڈالر اضافی بھیج چکے ہیں،اپوزیشن لیڈر این آر او کر کے پارٹی والوں چھوڑ کر چلے گئے تھے،ریکارڈ پر ہے کہ ن لیگ نے ڈیزل پر 101 فیصد ٹیکس لگایا،آج ڈیزل پر ٹیکس پانچ گنا کم یے،ہم نے کہا تھا کہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دوست ممالک کیساتھ بات کریں گے،ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ ساتھ آئی ایم ایف سے بھی بات کریں گے،اسد عمر نے کہا کہ معیشت کو دو بڑی مشکلات درپیش ہیں،تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسٹ بڑی مشکلات ہیں،ہم قرضے سود کی ادائیگی کیلئے لے رہے ہیں،چاہتے تو ٹیکس بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر سکتے تھے،آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کریں گے،کوئی جلدی نہیں ہے ہم نے متبادل انتظام کر لیا ہے،آئی ایم ایف کیساتھ جو بھی معاہدہ ہوگا ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب نے قوم کے سامنے کھڑے ہو کر وعدہ کیا تھا کہ آصف علی زرداری کو سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،جبکہ پچھلے سیشن میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ ہمارے اور آصف زرداری میں فرق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،یہ یوٹرن ہوتا ہے (ن)لیگ نے لوگوں کے ڈالر اکاؤنٹس فریز کیئے ،ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے سرمایہ کاری میں منفی رحجان پیدا ہو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…