اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات کی کمی کئی نئی حکمت کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز کے تحت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سال سے کم کرکے 55 سال کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنوں اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرح بغیر پنشن، نہایت پرکشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے
کی بھی تجاویز ہیں۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کو ان تجاویز کے بارے بھی آگاہ کیا گیا ہے، ان تجاویز کی منظوری سے اعلیٰ سطح پر وفاقی سیکرٹریوں کی ایک بڑی تعداد ریٹائر ہو جائے گی، رپورٹ کے مطابق معاشی اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے یہ سب سے بڑی تجویز ہے جس پر عمل درآمد سے نہ صرف آئندہ پانچ سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جا سکے گی۔