پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ہلاک دہشت گردوں سے برآمد اسلحے اور بارود کی تفصیلات جاری 

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں جمعہ کی صبح چین کے قونصل خانے پر حملہ کرنے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے، بارود اور دیگر سامان کے متعلق کراچی پولیس نے تفصیلات بتا دی ہیں۔پولیس کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، کلاشنکوف، اس کی گولیاں، میگزینز اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔کراچی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے چنوں کی ایک تھیلی اور ادویات بھی ملی ہیں۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے اب تک 6 افراد اسپتال لائے گئے، جن میں سے 5 افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ چکے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 افرادکی شناخت ہوگئی ہے، جن کی عمر 35 سے 60 سال کے درمیان ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ایک زخمی شخص جمن خان اسپتال میں زیرعلاج ہے،35 اور 55 سالہ دو افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 25 سال عمر کے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کراچی میں جمعہ کی صبح چین کے قونصل خانے پر حملہ کرنے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے، بارود اور دیگر سامان کے متعلق کراچی پولیس نے تفصیلات بتا دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…