لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کیلئے منی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ملتان یا بہاولپور کے نام زیرغور ہیں۔ ذرائع کے مطابق منی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر محکموں تعلیم، صحت، بلدیات، ہاؤسنگ سمیت اہم محکموں کے سپیشل سیکرٹریذ
الگ لگانے کی بھی تجویز ہے۔سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ عوام کو مسائل کے حل کیلئے لاہور آنے کی مشکلات سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے اس سلسلہ میں جلد وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتظامی سیکرٹریٹ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔